Friday, April 26, 2024

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بیشتر ملازمین من مانی تنخواہوں پر تعینات ہیں ، فردوس شمیم

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بیشتر ملازمین من مانی تنخواہوں پر تعینات ہیں ، فردوس شمیم
November 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  فردوس شمیم نقوی نےسندھ حکومت پر قومی ادارہ  برائے امراض قلب میں سنگین کرپشن کےالزامات عائد کر دیے ، بولے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت بیشترملازمین من مانی تنخواہوں پرتعینات کئے گئےہیں،قومی ادارہ برائے امراض قلب  14بلین روپے کامقروض ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت پرکرپشن کےسنگین الزامات لگادئے ، کہاکہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ انہوں نے  بتایاکہ اہم ادارے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت بیشترملازمین  بھاری تنخواہیں لےرہےہیں ، شاہ خرچیوں کی وجہ سے ادارہ 14بلین روپے کا مقروض ہوگیا ۔ اپویشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہےوہ کرپشن کاگڑھ بن جاتی ہے ،  نیب تحقیقات کرئے تو سب سامنے آ جا ئے گا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ادارے کےلئے ٹینڈرپانچ مشینوں کا دیاگیا ، خریدی گیارہ  گئیں ، بیس برس سےبیلنس شیٹ نہیں بنائی گئی،ساڑےچارلاکھ  روپے میں بننےوالی ڈاکومینٹری پرپچاس لاکھ روپے خرچہ کیاگیا۔ انہوں نےکہاکہ وفاق سندھ حکومت کے کسی بھی ادارے کو مکمل آڈٹ کےبغیر ہاتھ نہیں لگائے گا۔