Sunday, May 12, 2024

قومی احتساب بیورو کی بڑی کارروائی، سابق سینٹر یوسف بلوچ کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو کی بڑی کارروائی، سابق سینٹر یوسف بلوچ کو گرفتار کر لیا
September 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) قومی احتساب بیورو نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینٹر یوسف بلوچ کو بھی گرفتار کر لیا۔ یوسف بلوچ پر بحریہ آئیکون کو زمین دینے کا الزام ہے۔ باغ ابن قاسم کی 4 ہزار گز زمین بحریہ آئیکون کو کاغذات پر دی۔ زمین کی منتقلی اور خرید و فروخت کا کوئی دستاویزی ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر یوسف بلوچ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف بلوچ کو اسلام آباد سے گرفتارکرنے کے بعد 12 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ نیب نے ایک اور کارروائی کے دوران کے ایم سی کے مشیر سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی خان کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دینے اور دیگر غیر قانونی اقدامات پر حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔