Sunday, May 12, 2024

قومی احتساب بیورو کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

قومی احتساب بیورو کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
April 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی احتساب بیورو کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ نیب اعلامیے کے مطابق نیب نے 2 سال کے دوران ایگزیکٹو بورڈ کے 25 اجلاس بلائے۔ نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں، وہ ریاست کے ملازم ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق تمام انکوائریاں، انوسٹی گیشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوے مکمل کی جارہی ہیں۔ چیئر مین نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو مؤثر ترین حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران اٹھاے گئے اقدامات کے باعث نیب آج ایک متحرک ادارہ بن چکا ہے، پوری قوم کی کرپشن کے خاتمے کیلئے نظریں نیب پر ہے۔ نیب کا دائرہ کار ملک کے کونے کونے میں پھیلایا جا چکاہے، تین ہزار شکایت کنندگان کھلی کچہری میں خود چیئرمین نیب سے مل چکے ہیں، نیب کرپشن فری پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔