Friday, April 26, 2024

قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کرلیا
May 7, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کرلیا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں  آصف علی زرداری کی  پیشی کا وقت اور تاریخ تبدیل کردی گئی۔

 زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کا ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن ‏گیا

نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو 9 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ۔ آصف زرداری کو پہلے 11 مئی کو طلب کیا گیا تھا رمضان کی وجہ سے دن اور وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دیے۔ نیب نے متعلقہ کیس میں احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔