Thursday, September 19, 2024

قومی ائیرلائن کی پرواز میں غیرملکی خاتون کا قومی پرچم کیساتھ رقص،سوشل میڈیا پرتنقید

قومی ائیرلائن کی پرواز میں غیرملکی خاتون کا قومی پرچم کیساتھ رقص،سوشل میڈیا پرتنقید
August 13, 2018
لاہور( 92 نیوز) قومی ائیرلائن کی پرواز میں غیرملکی خاتون  قومی پرچم کے ساتھ رقص کرتی رہی ۔ خاتون کی قومی پرچم کی بے حرمتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون رن وے پر  رقص کرتی  ہوئی خاتون جہاز تک پہنچی اور مسلسل قومی پرچم اٹھائے محو رقص رہی  ۔ دوسری طرف رقص کرنے والی خاتون کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آ گیا ہے ، کہتی ہیں دل آزاری پر معافی مانگتی ہوں  ،ویڈیو پاکستانی کلچر کو فروغ دینے کے لئے بنائی ۔ رقص کی ویڈیو پی آئی اے کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی جو دیکھتے  ہی دیکھتے وائرل ہو گئی  ،دوسری طرف ترجمان پی آئی اے کا  کہنا ہے کہ رقص کرنے والی خاتون کا پی آئی اے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ تاہم چیئرمین نیب نے سی ای او پی آئی اے کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا  کہ غیرملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسی پہنچی؟۔ چیئرمین نیب  نے تمام متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے ، انکوائری کے بعد پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو، متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔