Friday, April 19, 2024

قومی ائیرلائن کی خصوصی پرواز یو اے ای میں پھنسے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی

قومی ائیرلائن کی خصوصی پرواز یو اے ای میں پھنسے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی
May 29, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) قومی ائیرلائن کی خصوصی پرواز یو اے ای میں پھنسے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی۔ پرواز پی کے 702 کے ذریعے 265 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ دوران اسکریننگ عارف اور یاسر نامی مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ نکلا۔ دونوں مشتبہ مریضوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا263 مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیاسواب ٹیسٹ منفی آنے والے مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔