Wednesday, April 24, 2024

قومی ائیر لائنز نے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والوں کی مراعات و آلاؤنسز میں کمی کا فیصلہ

قومی ائیر لائنز نے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والوں کی مراعات و آلاؤنسز میں کمی کا فیصلہ
October 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) قومی ائیر لائنز نے پائلٹس اور  زیادہ تنخواہوں لینے والے افسران کی مراعات اور آلاؤنسز میں کمی لانے کا  فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چیف ایچ آر آفیسر  پی آئی اے  کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا پائلٹس اور آفسران کے الاونسز اور مراعات میں  کمی لانے  کا فیصلہ ،  چیف ایچ آر افسر نے  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  کپتانوں کو اب 75 گھنٹے کے بجائے پچاس گھنٹے  گارنٹی الاوئنس کی ادائیگی کی جائے گی  جبکہ اس سے قبل پی آئی اے کے ہواباز جہاز نہ بھی اڑائیں تو  پچھتر  گھنٹے الاونس کی ادائیگی کی جاتی تھی   تاہم اب ماہانہ پچاس گھنٹے فلائنگ اوورز مکمل کیے جانے پر ہی آلاؤنس کی ادائیگی ہو گی  ۔

دوسری طرف یکمشت پانچ دن سے زائد بیماری کی درخواست  بغیر میڈیکل بورڈ کروائے قابل قبول نہیں ہوگی کپتانوں کے علاوہ زیادہ تنخواہ اور مراعات یافتہ انجینئرز اور شعبہ فنانس سے  منسلک ملازمین کے مراعات میں بھی یگانگت لائی گئی ہے۔

مراعات میں کمی پی آئی اے کے کورونا کے باعث مالی بحران کے تناظر میں کیا گیا  ہےجبکہ پی آئی اے ملازمین کا بھی یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ انھیں مراعات  یکساں دی جانی چاہئیں۔

 ذرائع کے مطابق حکومتی آڈٹس  اور سپریم کورٹ کی احکامات بھی ان  اقدامات کی وجہ بنے۔