Saturday, April 20, 2024

قومی ائیر لائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونیکا امکان

قومی ائیر لائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونیکا امکان
April 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی ائیر لائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے ،  پائلٹس کی تنظیم پالپا نے سیفٹی ایشوزکے پیش نظر پائلٹس کو جہاز اڑانے سے منع کردیا۔

حکومت کو  اور ایک اور دھکچہ ،  جزی طور پر بحال فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے ، پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے  بظاہر سیفٹی ایشوز کے پیش نظرپائلٹس کو جہاز اڑانے سے منع  کردیا۔

قومی ایئرلائن کے تمام پائلٹس کو جہاز نہ اڑانے کا مراسلہ جاری  کر دیا گیا ، پالپا کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں چلائی گئیں لیکن حکومت نےہماری صحت بارے خیال نہیں رکھا۔

عملے کی صحت اور تحفظ اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے پالپا کے سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ انکی تنظیم پائلیٹس کی حفاظت اور تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال میں ہی بیرون ملک جانے والی پرواز جب واپس کراچی ائیرپورٹ پہنچی تو حکومت سندھ کے پائلٹس کو قرنطینہ میں رکھنے کی تجویز دی جس پر پالپا نے سخت ردعمل دیا اور اب جہاز اڑانے سے منع کردیا۔

پالپا کا موقف ہے جب پائلٹس جہاز سے اترے ہی نہیں تو کورانٹئن کرنے کا کوئی جواز نہیں۔