Thursday, April 25, 2024

قومی ائیر لائن نے نئی بھرتیوں کے لیے سپریم کورٹ سے اجازت طلب کر لی

قومی ائیر لائن نے نئی بھرتیوں کے لیے سپریم کورٹ سے اجازت طلب کر لی
June 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے کی نجکاری اور خسارے کے معاملے پر قومی ائیر لائن نے نئی بھرتیوں کے لیے سپریم کورٹ سے اجازت طلب کرلی۔ قومی ائیر لائنز کی انتظامیہ نے ادارے میں اکھاڑ پچھاڑ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیااور کہا ادارے کی ورکنگ کو موثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران، سٹاف اور ملازمین کی بھرتی و برخواست کی اجازت دی جائے۔ ادھر پی آئی اے نے چیف ایگزیکٹو آفسیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعا بھی کر دی ۔ انتظامیہ نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے ان کی نقل و حرکت اور کام متاثر ہو رہا ہے۔ درخواست کے مطابق ضرورت سے زیادہ سٹاف اور کرپشن نے ادارے کو مفلوج کر دیا ہے جبکہ موجوہ سول ایوسی ایشن پالیسی لوکل انڈسری کے لیے نقصان دہ  جبکہ گلف ممالک کی ایئرلائنز کے لیے فائدے مند ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی انتظامیہ کو جہازوں پر مارخود کی تصویر لگانے کی اجازت دینے کے ساتھ سئینر سٹاف اور یونین کو پی آئی اے کے مفاد کے خلاف پراپیگینڈا کرنے سے روکا جائے جبکہ نچلی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کی جائیں۔