Thursday, April 18, 2024

فضائی میزبان کا رشوت دے کر غیرملکی فلائٹس پر ڈیوٹیاں لگوانے کا انکشاف

فضائی میزبان کا رشوت دے کر غیرملکی فلائٹس پر ڈیوٹیاں لگوانے کا انکشاف
August 26, 2018
کراچی (92 نیوز) لندن میں گرفتار ہونے والے فضائی میزبان شہباز الرحمان سے تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا جس کے مطابق قومی ایئر لائن کی غیر ملکی فلائٹس پر ڈیوٹی لگوانے کے لئے افسران کو رشوت دی جاتی ہے۔ فضائی میزبان کرنسی، موبائل فونز ،سونا،سگریٹ  اور دیگرسامان اسمگل کرنے کے لئے افسران کوتین سو ڈالر تک رشوت دیتے ہیں۔ کہانی خاصی حیران کن اور دلچسپ بھی ہے ۔ تین سو ڈالرز کےعوض من پسند روٹس پر ڈیوٹیاں لگوائی جاتی ہیں۔ ٹورنٹو ، پیرس، سعودی عرب  من پسند روٹس ہیں ۔ یہی نہیں شہباز الرحمنٰ نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک بڑا گروپ کرپشن اوراسمگلنگ میں ملوث ہے۔ اوپر سے نیچے تک افسران بھی اس مافیا کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق فضائی میزبانوں کے حوالے سے دو اہم ترین اداروں نے خفیہ انکوائری کا آغاز کر رکھا ہے۔ شہباز الرحمنٰ کو جب لندن سے  پکڑا گیا تو اس سے بیس موبائل فونز برآمد ہوئے جو آدھے چوری کے اور کئی کی انشورنس کلیم کی گئی تھی۔ شہبازالرحمان کےحوالے سے متعلقہ حکام کو انکوائری کا کہا گیا تو جی ایم فلائٹ سروس نے انچارج لاہور مس نجمہ اور اسسٹنٹ شمائلہ اصغر کو کہا کہ تم نے کس طرح اس کی ڈیوٹی لگائی۔ اس اقدام سے ہم سب پھنس سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  پیرس کی فلائٹ میں جانے والے فضائی عملے میں سے کچھ افراد منشیات جیسے گھناؤنے جرم میں پکڑے جا چکے ہیں۔