Sunday, September 8, 2024

قوم کے لئے خوشخبری ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کا کیس لگ گیا: شیخ رشید

قوم کے لئے خوشخبری ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کا کیس لگ گیا: شیخ رشید
September 13, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا  کہ نوازشریف اور شہباز شریف نے حدیبیہ پیپر ملزمیں ستر کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھلنا شروع ہو گیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قوم کے لئے خوشخبری ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کا کیس لگ گیا ہے اور یہ کیس  سات سو ملین کا ہے۔ حدیبییہ کیس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے۔

 جب کے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بولے کہ نواز شریف سیاستدان ہوتے تو ملک میں رہتے۔ اپنی بیوی کی بیماری کے پیچھے نہ چھپتے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ سپریم کورٹ مقدمات کی سرپرستی سے ہٹ جائے۔

اس موقع پر نعیم الحق کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو پیرس میں سفیرکی آفر کی تھی۔ سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاﺅن اورنیوز لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے۔