Thursday, March 28, 2024

قوم کی مدد سے مادروطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرینگے : آرمی چیف

قوم کی مدد سے مادروطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرینگے : آرمی چیف
September 23, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کی مدد سے مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرینگے پیشہ وارانہ مہارت پر کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے مسلح افواج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے مکمل طور پر اہل ہے۔ آرمی چیف نے کھاریاں میں جدید ترین انفراسٹرکچر پرمبنی سنٹر کاافتتاح بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے نزدیک قومی انسداددہشتگردی سنٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشتگردی کا شکارہے سکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے دہشتگردی پر قابو پا لیا ہماری مسلح افواج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کسی بھی شک وشبے سے بالاتر ہےجنرل راحیل شریف نے مذکورہ سنٹر میں تربیت کے اعلیٰ معیارکی تعریف بھی کی آئی ایس پی آرکے مطابق یہ سنٹر پاک فوج کی تربیت کے حوالے سے بڑھتی ضروریات کو پورا کرے گا۔ اس سنٹر سے اب تک 2 لاکھ31ہزار فوجی جوانوں اورسول آرمڈ فورسز اور پولیس کے 3 ہزار483 افسران نے تربیت حاصل کی چین سعودی عرب بحرین سری لنکا  مالدیپ اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی اسی سنٹر میں منعقد کی گئیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق وانی نے آرمی چیف کو بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی بھی موجود تھے ۔COAS1