Thursday, May 16, 2024

قوم کی فکر کرنی ہے تو انکی صحت کا خیال کریں ، یاسمین راشد

قوم کی فکر کرنی ہے تو انکی صحت کا خیال کریں ، یاسمین راشد
November 29, 2020

ایوان وزیراعلی میں میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے اپوزیشن سے جلسے نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا لاہور، ملتان، پنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کورونا کا پھیلاؤ سب سے زیادہ ہے۔ پنجاب میں زیادہ ترکورونا کے سیریس کیس آ رہے ہیں۔ ملتان میں 41 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کی دوسری لہر آئی۔ بلاول بھٹو کو بھی کورونا ہو گیا۔ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو مکمل لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔ اپوزیشن مہربانی کرے جلسے نہ کرے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ جب تک ویکسین نہیں آتی صرف ماسک پہننے اور مناسب فاصلہ رکھنے سے ستر فیصد اس وبا سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری اسپتالوں میں کرونا سے نمٹنے کیلئے آلات اور ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ لاہور میں میو سمیت مختلف اسپتالوں میں کورونا کیلئے الگ سے وارڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔