Friday, April 26, 2024

قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا قلع قمع کرینگے  : آرمی چیف

قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا قلع قمع کرینگے  : آرمی چیف
December 28, 2015
  راولپنڈی(92نیوز )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کی حمایت سے دہشتگردی کا قلع قمع کرینگے ۔ تفصیلا تکےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 49 ویں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز ملک میں امن و استحکام کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ جدید صحت کے نظام میں کالج کا کردرا قابل تعریف ہےانہوں نے کہا کہ ملک کو آج دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے صاف کیا جا رہا ہے۔ پوری قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔  آرمی چیف نے امن و استحکام کے لئے جان کی قربانیاں دینے والے شہریوں اور جوانوں کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔