Friday, April 26, 2024

قوم کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو سلام ،وزیراعظم ‏

قوم کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو سلام ،وزیراعظم ‏
July 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  نے وزیرستان اور بلوچستان میں  مادر وطن پر  جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  میں پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو قوم کی حفاظت  کے لئے جانوں کا  نذرانہ پیش  کر رہے ہیں ۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1155080885072486400?s=20 وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  میری دعائیں آج بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے افسر سمیت 10جوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1155087109671280642?s=20 آج شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے  گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر مامور  نوجوانوں کو نشانہ بنایا ، حملے میں 6 سپوت وطن پر قربان ہو گئے ۔

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ،10 اہلکار شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں قوم کی حفاظت کے دوران  جام شہادت نوش کرنے والوں میں  حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل ،سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسان  شامل ہیں ۔

بلوچستان میں 6 اہلکار شہید ہوئے

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں  کیپٹن عاقب ، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور  سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں ، ایف سی کے جوان ہوشاب اور تربت کے وسطی علاقے میں مصروف تھے  کہ اچانک دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

خطے میں امن کیلئے پاکستان کی لازوال قربانیاں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہا ہے ،  قبائلی اضلاع میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے  اب تمام تر توجہ سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  دشمن قوتیں بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، انشاء اللہ، دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں مکمل ناکام ہوں گی۔