Friday, March 29, 2024

قوم کی بہادر بیٹی فائٹرپائلٹ مریم مختارکو شہید ہوئے دو برس بیت گئے

قوم کی بہادر بیٹی فائٹرپائلٹ مریم مختارکو شہید ہوئے دو برس بیت گئے
November 24, 2017

کراچی (92 نیوز) قوم کی بہادر بیٹی فائٹرپائلٹ مریم مختار کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ لیکن وہ قوم کےدلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

مریم کے والدین نے کہا ہے کہ انہیں بیٹی کی شہادت پر فخرہے، انہوں نے کہا کہ مریم ہربار اڑان بھرنےسے پہلے انہیں فون کرتی تھی۔ مریم کی پیدائش پر پورے محلے میں میں مٹھائی بانٹی تھی۔

فائٹرپائلٹ مریم مختار کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ مریم مختیار نےفائٹر پائلٹ بن کرملک کا نام روشن کیاتھا۔ چوبیس نومبر2015کو مریم معمول کے ائیرآپریشن کےدوران جہاز میں تکنیکی خراب کے باعث حادثے میں شہیدہوگئیں تھی۔