Saturday, May 18, 2024

قوم کو یوم پاکستان مبارک ہو،صدرمملکت عارف علوی

قوم کو یوم پاکستان مبارک ہو،صدرمملکت عارف علوی
March 23, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کی شکر پڑیاں گراؤنڈ  میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم پر امن قوم ہیں مگر اپنے دفاع سے ہر گز غافل نہیں ،  ہم نے دہشتگردی کے عفریت کو قابو کر لیا مگر مزید  مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات سے جنگی فضا پیدا کی گئی تھی ، بھارت کی جارحیت کا جواب دینا ہمارا حق تھا ، بہترین حکمت عملی سے بھارت کو موثر اور فوری جواب دیا ، دمشن کو  منہ توڑ جواب دیکر اپنی اہلیت اور برٹری ثابت کر دی ۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم ذمہ دار قوم ہیں ، ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل کی طرف گامزن ہیں ، آج ہم  مضبوط ، پر امن اور دفاعی لحاظ سے ایٹمی قوت ہیں ، اللہ کا شکر ہے  جس نے آزادی جیسی نعمت عطا کی ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے شرکت پر ملیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا بھی شکریہ ادا کیا۔