Tuesday, May 21, 2024

قوم کو بتانا چاہتا ہوں رانا ثناء اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، شہریار آفریدی

قوم کو بتانا چاہتا ہوں رانا ثناء اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، شہریار آفریدی
December 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا رانا ثناء اللہ کو ضمانت ملی اور تاثر یہ دیا گیا کہ شاید بری ہو گئے ہیں۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں وہ ابھی بھی ملزم ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کس کے حوالے سے غلط تاثر دیا گیا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ رانا ثنااللہ بری نہیں ہوئے وہ آج بھی ملزم ہیں۔ مزید بولے کہ انکے فوٹیج کے لفظ کا غلط تاثر لیا گیا۔ اگر واقعے کی ویڈیو بن رہی ہوتیں تو یہ لوگ کہتے سب پلانٹڈ ہے۔ رانا ثناء سے پندرہ کلو ہیروئن ملی، ثبوت سترہ دن میں عدالت میں پیش کردیئے، ابھی موسم ضمانتوں کا ہے، سچائی وقت ثابت کریگا۔ صرف ضمانت ہوئی ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ ویڈیو موجود ہے بلکہ فوٹیجز کی بات کی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا ایسا تاثر دیا گیا کہ میں ڈر گیا اور میڈیا سے بھاگ رہا ہوں، میری یا وزیراعظم عمران خان کی کسی سے ذاتی رنجش نہیں۔ ہم نے رانا ثنااللہ کے کیس سے جڑے تمام ثبوت عدالت کو فراہم کر دیئے ہیں، فیصلہ کرنا میرا کام نہیں۔ ثبوتوں کے بنیاد پر فیصلہ عدالتوں نے دینا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے پر ہم تمام آپشن استعمال کرتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ضمانت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم مافیاز کے خلاف کھڑے ہیں۔ شہریار آفریدی کا کہنا ہے انکے بیان جان اللہ کو دینی ہے کا مذاق اڑایا گیا۔ ہم جیوری نہیں کہ کسی کو سزا دے سکیں۔ تمام چیزیں اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں۔ وزیراعظم نے ان پر اندھا اعتماد کیا ہے، کسی مرحلے پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔ کیس کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔