Sunday, September 8, 2024

قوم کرکٹ ٹیم سے زیادہ امیدیں نہ لگائے : چیئرمین پی سی بی مایوس

قوم کرکٹ ٹیم سے زیادہ امیدیں نہ لگائے : چیئرمین پی سی بی مایوس
March 21, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان قومی ٹیم سے مایوس ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں لگانی چاہئیں۔ شاہد آفریدی ورلڈکپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے۔ شہریار خان کے اس بیان پر بورڈ کے سابق سربراہان نے شدید ردعمل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ابھی ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے آو¿ٹ نہیں ہوئی اور خیر سے کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے امیدوں کے سارے چراغ اپنے ہاتھوں سے بجھا دیے۔ ان کا یہ پیغام سامنے آیا ہے کہ قوم یہ بات پلے باندھ لے کہ ٹیم میں ذرا بھی دم خم نہیں۔ بھارت سے اچھی خبر آنے والی نہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے فرمایا ہے کہ آفریدی اب کپتان نہیں رہیں گے حالانکہ یہ وہی شہریار خان ہیں جو لالہ کے گن گاتے نہیں تھکتے تھے۔ اب بندہ پوچھے ایسی کون سی قیامت ٹوت پڑی ہے کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا اور کپتان برے لگنے لگے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر ان میں کپتانی کی صلاحیت نہیں تو انہیں یہ ذمہ داری سونپی کیوں؟ شہریارخان کے اس بیان کو کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ذکاءاشرف نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایسے ہی غصے کا اظہار سابق سربراہ کرکٹ بورڈ خالد محمود نے بھی کیا۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ شہریار خان نے خود ہی یہ ٹیم بنائی تھی اور اب انہی کو اس سے کوئی امید نہیں۔ اگر ٹیم میں گروپ بندی تھی تو اس کو ختم کرنے کا کام کس کا تھا۔ اب ان کو اپنا دامن صاف کر کے ہار کا ملبہ صرف اور صرف کپتان اور کھلاڑیوں پر نہیں گرانا چاہیے۔