Tuesday, April 16, 2024

قوم کا پیسہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، فواد چودھری

قوم کا پیسہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، فواد چودھری
March 13, 2019
 اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا۔ اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق 2 مختلف تقاریب میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کھیلوں کو نقصان پہنچانے پر گزشتہ حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسا ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ کھیلوں کے شعبے کو نقصان پہنچایا جس کی مثال احسن اقبال کا 6 ارب سپورٹس فنڈ اپنے حلقے میں لگانا ہے۔ پی این سی اے میں تقریب سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سیاسی جماعتیں وزیراعظم کے نام سے خوفزدہ ہیں، تحریک انصاف نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ ختم کیا۔ فواد چودھری نے کہا عمران خان کے علاوہ آج تک کسی کو مافیا کیخلاف لڑنے کی جرات نہیں ہوئی، عمران خان کی لڑائی شخصیات کیخلاف نہیں  ملکی دولت لوٹنے والوں سے ہے۔ وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی خصوصی ٹاسک فورس یونین لیول پر کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور خواتین کو ترجیحی بنیادوں پرکھیل کے مواقع فراہم کرنے کےلیے کام کررہی ہے۔