Wednesday, May 15, 2024

دنیا ساتھ ہویا نہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، وزیراعظم

دنیا ساتھ ہویا نہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، وزیراعظم
September 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وطن واپسی پر اسلام آبادائیرپورٹ پر اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پوری قوم نے ہمارے لئے دعائیں کیں، خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے لئے بہت دعائیں کیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیری انشاء اللہ آزادی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جہاد ہے، ہم ان کے ساتھ اس لئے کھڑے ہیں کہ ہم اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں، 80 لاکھ عوام کو کرفیو میں بند کر کے رکھا گیا ہے، جدوجہد اونچ نیچ کا نام ہے، اچھا وقت آتا ہے اور برا وقت بھی آتا ہے، آپ نے برے وقت میں مایوس نہیں ہونا۔ وزیراعظم بولے کہ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، برے وقت میں آپ نے گھبرانا نہیں،کیوں کہ اگر آپ گھبرائیں گے تو کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت کو ہر فورم پر دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، جو بھی میرے ساتھ 22سال سے سفر کر رہے ہیں انہیں ایک چیز بتانی ہے، کوشش انسان کی ہوتی ہے کامیابی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔