Thursday, April 25, 2024

قوم کا اصل نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آگے آتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

قوم کا اصل نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آگے آتے ہیں، وزیراعظم عمران خان
September 29, 2021 ویب ڈیسک

 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا قوم کا اصل نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آگے آتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا صرف الیکشن کا سوچیں تو ملک کبھی آگے نہیں جائے گا۔ سڑکوں پر جو کرپشن کی گئی اس کی تحقیقات کرائینگے ۔ بہت بڑا ڈاکا ڈالا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 عمران خان نے کہا بلوچستان میں مواصلات کا نظام بہتر ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی۔ 7 سال پہلے بننے والی سڑکیں آج سے بھی مہنگی ہیں۔ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے ۔ خوشحال ملکوں میں کرپشن نہیں ہے ۔ دو ہزار تیرہ اور آج سڑک کی تعمیر میں بیس کروڑ کی بچت ہو رہی ہے۔

ادھر وزیراعلی جام کمال کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ماضی کی حکومتوں نے صرف وعدے کئے، کوئی عملی اقدام نہ ہوا۔ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت تین سال سے بلوچستان کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ آج پسماندہ علاقے میں اہم شاہراہ کا افتتاح ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات بولے وزیراعظم کی ترجیح ہی پسماندہ علاقے ہیں۔ سی پیک مغربی روٹ کا آغاز ہی ہم نے بلوچستان سے کیا۔ کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کا کام بھی جاری ہے۔