Sunday, May 12, 2024

قوم نے دیکھا سینیٹ الیکشن میں ارکان بکرا منڈی کی طرح بکے، وزیراعظم

قوم نے دیکھا سینیٹ الیکشن میں ارکان بکرا منڈی کی طرح بکے، وزیراعظم
March 12, 2021

سوہاوہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ، قوم نے دیکھا سینیٹ الیکشن میں ارکان بکرا منڈی کی طرح بکے۔

وزیراعظم نے القادر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا، انسان کو اشرف المخلوقات کیوں کہا گیا، مولانا رومی نے کہا کہ اگر اللہ نے آپ کو پر دئیے ہیں تو چیونٹیوں کی طرح کیوں رینگتے ہو۔ جانور اور انسان میں فرق علم کی وجہ سے ہے۔ القادر یونیورسٹی کا نظریہ اس لئے لے کر آیا تاکہ جامعتہ الازہر کی طرح نام پیدا کرے۔ دیکھنا یہ ہے کہ انسان ہونے کے ناطے گروتھ ہورہی ہے یا نہیں۔

انہوں ںے کہا، مغرب میں ادارے بہت مضبوط ہیں، مغربی ممالک میں سچ بولا جاتا ہے، یہاں اُمیدوار کا بیٹا بولی لگارہا ہوتا ہے، مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں چیک اینڈ بیلنس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں دیکھتا ہوں کہ اسلامیات کا کوئی اثر طلبہ پر نہیں ہوتا، ہمیں بچوں کو مستقبل کا رہنماء بنانا ہوگا۔ علامہ اقبال کی ساری کی ساری شاعری قرآن پاک کی آیات سے ہے۔

عمران خان بولے کہ نبی پاک ﷺ کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، کوئی بھی قوم علم کی منازل طے کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ چاہتا ہوں کہ القادر یونیورسٹی میں سائنس اور دین کی تعلیم ساتھ ساتھ ہو۔