Thursday, April 18, 2024

قوم نے تین بار ن لیگ،چار بار پیپلزپارٹی کوموقع دیا،اب عمران کی باری ہے، شاہ محمود قریشی

قوم نے تین بار ن لیگ،چار بار پیپلزپارٹی کوموقع دیا،اب عمران کی باری ہے، شاہ محمود قریشی
April 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پی ٹی آئی کے  مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قوم نے  آصف علی زرداری ، نواز شریف ، شہباز شریف سمیت سب کو ہی آزما لیا ہے ، مسلم لیگ ن آج تک تین اور پاکستان پیپلزپارٹی چار مرتبہ باریاں لے چکی ہے  مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ شاہ محمود نے کہا کہ کیا تم ان ناہلوں کو دوبارہ قوم پر مسلط ہونے دوگے، سیاسی پنڈت حیران ہو گئے ہیں کہ عمران خان نے اتنا بڑا مجمع سجا لیا ، اگر کسی کو شک ہے تو آئے اور یہاں کی کیفیت دیکھے  ، پنجاب  اور مرکز میں آج بھی ن کی ہی حکومت ہے، کیا تبدیلی آئی؟، اب عوام کو عمران خان کو موقع دینا ہوگا۔