Sunday, September 8, 2024

قوم نے اپنے مسیحا عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کیلئے ہاتھ اٹھا لئے، وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعا

قوم نے اپنے مسیحا عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کیلئے ہاتھ اٹھا لئے، وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعا
July 8, 2016
کراچی(92نیوز)قوم نےاپنے مسیحاعبدالستارایدھی کی جلدصحت یابی کیلئےہاتھ اٹھالئے، ملک بھرمیں دعاؤں کاسلسلہ شروع ہوگیا، ننھے بچے بھی ایدھی صاحب کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہیں۔ تفصیلات کےمطابق معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کی طبیعت کی ناسازی کا سنتے ہی ملک بھرمیں دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کیا بڑا کیا چھوٹا، سب نے ہاتھ اٹھالئے۔ لوگوں نے عبدالستارایدھی کی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔قوم کے مسیحاکی صحت یابی کیلئے جہاں پوری قوم نے ہاتھ اٹھا رکھے ہیں وہیں نائنٹی ٹونیوزکی پوری ٹیم بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعاگوہے۔ دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری  بیان میں  وزیراعظم  نواز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ان چند پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے  لاکھوں زندگیوں کوبچایا۔  زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے کے باوجود عبدالستارایدھی نے ایک چھوٹے سے گھر میں انتہائی سادہ اور عاجزانہ زندگی بسرکی۔وزیراعظم نے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے ۔ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعا کرے۔