Thursday, May 2, 2024

قوم نظریے سے ہے ، نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی ، وزیراعظم عمران خان

قوم نظریے سے ہے ، نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی ، وزیراعظم عمران خان
December 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا قوم نظریے سے ہے ، نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی۔ بلوچستان کے طلبا سے ملاقات کے بعد خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا قائداعظم بہترین لیڈر تھے۔ نئی نسل کیلئے سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان کیوں بنا۔ بھارت میں آج بھی بیس کروڑ مسلمانوں کو برابری حاصل نہیں۔ قائداعظم نے کانگریس کے بڑے بڑے لیڈروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ عمران خان نے کہا قائداعظم نے پوری کوشش کی ہندومسلمان ایک ہوکر رہیں ۔ قائداعظم نے محسوس کیا مسلمانوں کیلئے الگ ملک ضروری ہے۔ قائداعظم ایک وقت دلبرداشتہ ہوکر انگلینڈ چلے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا قائد اعظم ہمارے سیاسی اور علامہ اقبال نظریاتی لیڈر تھے۔ قائداعظم نے کانگریس کے بڑے بڑے لیڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ دنیا نے دیکھا عظیم لیڈروں نے محنت کرکے مسلمانوں کیلئے الگ ملک بنایا۔