Saturday, April 27, 2024

قوم میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

قوم میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
September 12, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 55 ویں یوم شہادت کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ قوم میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ   میجر راجہ عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں عظیم قربانی دی، میجر عزیز بھٹی شہید کی قیادت اور جرأت ہمیں ہر قیمت پر دفاع پاکستان کا درس دیتی ہے ۔