Sunday, May 12, 2024

قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے ، شبلی فراز

قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے ، شبلی فراز
May 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ  فارسی بولنے کے مترادف ہے، قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خواجہ صاحب کو غریبوں کا احساس نہیں، ورنہ ایسا  بیان نہ دیتے ،  معیشت ٹھیک کرنے کے لئے خواجہ صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں کہ وہ بیرون ملک رکھا اپنا سرمایہ پاکستان واپس لے آئیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں  ،  وہ پہلے دن سے ایک بات کر رہے ہیں کہ قوم کو کورونا سے بھی محفوظ رکھنا ہے اور انہیں بھوک سے بھی بچانا ہے  ،  قوم کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، دنیا بھر کی معیشت دباؤ میں ہے ،  کمزور ، دیہاڑی داڑ طبقے بزنس اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے 1.24ٹریلین کے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان کیا گیا۔

 سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ  خواجہ صاحب ، درحقیقت آپ اور آپ کی قیادت کنفیوزڈ ہے کہ کیا کریں؟،  ملک واپس آنے کے بعد انہیں واپس جانے کی سمجھ نہیں آ رہی ، پاکستان میں ان کے پاس کرنے کو کچھ ہے نہیں،دونوں بھائی لاک ڈاؤن میں ہیں، کورونا کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں ۔