Wednesday, April 24, 2024

قوم قبائلی عوام کیساتھ کھڑی ہے ، وزیر اعظم عمران خان ‏

قوم قبائلی عوام کیساتھ کھڑی ہے ، وزیر اعظم عمران خان ‏
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کےدوران کہا کہ قوم قبائلی عوام کیساتھ کھڑی ہے ، دشمن کچھ علاقوں میں احساس محرومی کو استعمال کر رہے ہیں، فاٹاکی تباہ کاریوں سےنمٹنےکیلئےسب کو مالی طورپرسپورٹ کرناہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں 26ویں ترمیم بل کی منظوری کے بعد  خطاب میں کہا کہ قوم قبائلی عوام کیساتھ کھڑی ہے ،  مقبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے سب متفق ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کیلئے صوبوں کی طرف سے 3 فیصد کا فیصلہ ہوا تھا۔

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

وزیر اعظم نے کہا کہ  کسی بھی علاقے کو احساس محرومی نہیں ہونا چاہیے، جو علاقے پیچھے رہ گئے ان کو بھی اٹھانے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بڑی رقم کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کے باعث بہت نقصان ہوا ہے، فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بڑی رقم کی ضرورت ہے، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کو بھی اٹھانے کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  کسی بھی علاقے کو احساس محرومی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، سارے پاکستان کو مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے ، مشرقی پاکستان  کے لوگوں میں بھی احساس محرومی تھی،این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کیلئے صوبوں کی طرف سے 3 فیصد کا فیصلہ ہوا تھا۔