Friday, May 3, 2024

قوم شہباز شریف کے دورے کے اغراض و مقاصد جاننا چاہتی ہے ، فواد چودھری

قوم شہباز شریف کے دورے کے اغراض و مقاصد جاننا چاہتی ہے ، فواد چودھری
December 27, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) شہبازشریف کی سعودی عرب روانگی پر تحریک انصاف نے رتشویش کا اظہار کیا ہے ۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کاکہنا ہے کہ قوم شہباز شریف کے دورے کے اغراض و مقاصد سے آگاہی میں دلچسپی رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماضی میں پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے۔ سعودی شاہی خاندان نے 2000 میں شریفوں کیلئے این آر او کے حصول کیلئے متحرک کردار ادا کیا۔