Friday, April 19, 2024

قوم آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تیار

قوم آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تیار
August 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قوم آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تیار ہے۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔

جگہ جگہ لگے اسٹالز  جھنڈوں، جھنڈیوں اور آرائشی اشیا سے سج گئے۔ بچے، بڑے، جوان سبھی پسندیدہ اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔

چنیوٹ میں جشن آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے جبکہ بیجز رنگ برنگی لائیٹوں اور جھنڈیوں سمیت دیگر سامان کے اسٹال بھی سج چکے ہیں۔