Thursday, April 25, 2024

قوم آج یومِ دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

قوم آج یومِ دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے
September 6, 2020
لاہور (92 نیوز) جنگ ستمبر میں پاکستان کی فتح کے 55 سال مکمل ہوگئے۔ یومِ دفاع پاکستان پر آتشزبازی کا شاندار مظاہرہ، قوم آج یوم دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا روشن باب  ہے۔ 65 کی جنگ میں پاک فوج نے بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ پاک فوج کی 65 کی ضربوں سے آج بھی بھارت کا سینہ چھلنی ہے۔ افواج پاکستان نے شجاعت، دلیری اور جانبازی کی تاریخ رقم کی۔ 65 کی جنگ میں افواج پاکستان نے دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا۔ دشمن کو ایسی شکست فاش ہوئی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔