Wednesday, April 24, 2024

قوم آج یومِ فضائیہ منا رہی ہے‘ راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی

قوم آج یومِ فضائیہ منا رہی ہے‘ راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی
September 7, 2016
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں آج یومِ فضائیہ آج منایا جا رہا ہے۔ پاکستان ایئر فورس کے شاہین وطن عزیز کی فضاو¿ں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس۔ پاک فضائیہ نے انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم فضائیہ نہایت جوش وجذبے سے منایا جارہاہے۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی قربانیاں فضائیہ کی تاریخ میں نا قابل فراموش ہیں۔ یوم فضائیہ کے سلسلے میں کراچی میں راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے خلاف اپنی کارروائی چھ ستمبر کی شام کو شروع کی اور سات ستمبر کو شام پانچ بجے سے پہلے دشمن کے تریپن طیارے تباہ کر کے ناقابل شکست فضائی برتری حاصل کی۔ یوم فضائیہ ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ بزدل بھارتی افواج نے جب اچانک پاکستان پر حملہ کیا تو کس طرح ہمارے جاں باز شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا۔ پلٹ کرجھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبورکر دینا یہی وہ عزم ہے جسے یومِ فضائیہ کے دن ہمارے شاہین دہراتے ہیں۔