Friday, May 17, 2024

قوم آج یوم فضائیہ جوش وجذبے سے منا رہی ہے

قوم آج یوم فضائیہ جوش وجذبے سے منا رہی ہے
September 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قوم آج یوم فضائیہ جوش وجذبے سے منا رہی ہے ، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے دفاعِ وطن میں اہم کردار ادا کیا ۔

شاہینوں نے دشمن کو شکست فاش دینے میں بھرپور حصہ ڈالا، دشمن کے فضائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ،اسکوارڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دفاع وطن میں جرات و بہادری کی مثال قائم کی،چند سیکنڈ میں دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

کراچی کےفوجی قبرستان میں ائیر وائس مارشل عباس گھمن  نے نوجوان پائلیٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدرکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔تقریب میں شہداء کو سلامی پیش کی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو میں ائیر وائس مارشل عباس گھمن کا کہنا تھا کہ سات ستمبر کا دن ہمیں اپنے شہداء کی یاد دلاتا ہے، جنھوں نے ملکی دفاع کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ایسی ہی ایک مثال گذشتہ فروری میں دکھائی گئی ۔

تقریب میں راشد منہاس شہید کے بھائی انجم منہاس اور انکے ساتھی فیصل بخشن نے بھی شرکت کی۔