Monday, May 13, 2024

قوم آج یومِ دفاع و شہدا اور یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

قوم آج یومِ دفاع و شہدا اور یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
September 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قوم آج یومِ دفاع و شہدا اور یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ آج شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ جی ایچ کیو میں بڑی تقریب ہو گی۔ لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب آج صبح ساڑھے آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہو گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا زندہ قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں ۔ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ، سویلین شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد فورسز کی تعداد سے زیادہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی۔ شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1168788256386899970 پاک فوج نے’’آئیں چلیں شہید کے گھر‘‘کے عنوان سے یوم دفاع کا پرومو جاری کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ یوم دفاع و کشمیر گزشتہ سال کی طرح بھرپور منایا جائے گا ۔ پرومو راحت فتح خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ۔ دو سابق وزرائے اعظم لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو سمیت دیگر سویلین اور فوجی شہدا کی تصاویر بھی پرومو کا حصہ ہیں۔