Saturday, September 7, 2024

قوس وقزح کی تصویر پیش کرتا پہاڑ

قوس وقزح کی تصویر پیش کرتا پہاڑ
December 1, 2018
پیرو( 92 نیوز) جنوبی امریکا میں واقع ملک پیرو میں واقع ایک پہاڑ بھی قوس قزح جیسا منظر پیش کرتا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔ پیرو کا یہ پہاڑ جسے 7 رنگوں کا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے، سطح سمندر سے 5 ہزار 200 میٹر بلند ہے۔اس پہاڑ کے رنگین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب یہاں پر جمنے والی برف پگھلتی ہے تو اس پانی کی آمیزش زمین کے اندر موجود معدنیات کے ساتھ ہوجاتی ہے جس کے بعد مختلف رنگ ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ ہر سال سیاحوں کی بڑی تعداد اس پہاڑ کا نظارہ کرنے دور دراز کے علاقوں سے آتی ہے جس سے یہاں کی معیشت کو بھی مضبوط سہارا میسر آتا ہے ۔