Thursday, April 25, 2024

قوس قزح کے رنگ بکھیرتا کولمبیا کا سحرانگیز دریا

قوس قزح کے رنگ بکھیرتا کولمبیا کا سحرانگیز دریا
December 13, 2015
بوگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا میں ایک ایسا دریا بھی بہتا ہے جس کا پانی قوس قزح کے رنگ بکھیرتا رہتا ہے۔ دنیا میں ایک سے بڑھ ایک حسین جگہ ہے کہیں سرسبز نظارے ہیں تو کہیں دلکش جھیلیں لیکن کچھ خوبصورت مناظر ایسے بھی ہیں جو ابھی بھی لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبیا کے صوبے میٹا میں بہنے والے پانچ رنگوں کے دریا کو دیکھنے والے اسے بس دیکھتے ہی رہتے ہیں۔ یہ دریا پانی کی قوس قزح کے نام سے بھی مشہور ہے۔ پانی میں رنگ بہاتا یہ دریا دنیا کا خوبصورت ترین نظارہ کہلاتا ہے۔ سال کے پانچ مہینوں میں اس دریا کا پانی پیلے، سبز، نیلے ،سیاہ اور سرخ رنگوں کا مجموعہ بن جاتا ہے۔ ایسا نظارہ دنیا میں کولمبیا کے علاوہ کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتا۔ رنگوں سے سجا یہ دریا سو کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پانی کی رنگینیاں دریا میں موجود رنگ برنگے پودوں اور چٹانوں کی وجہ سے وجود میں آتی ہیں۔