Saturday, May 18, 2024

قوت گویائی سے محروم بچوں کے علاج کیلئے صوابدیدی فنڈ ختم کر دیاگیا

قوت گویائی سے محروم بچوں کے علاج کیلئے صوابدیدی فنڈ ختم کر دیاگیا
February 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قوت گویائی سے محروم بچوں کے علاج کیلئے وزیر اعظم   کی جانب سے صوابدیدی فنڈ ختم کر دیاگیا۔ فنڈ ختم ہونے سے ملک بھر کے سیکڑوں بچے علاج کے منتظر ہیں جبکہ مہنگے علاج کا بوجھ والدین کی سکت سے زیادہ ہے ، جس کے باعث والدین کو بچوں کے مستقبل کی فکر ستانے لگی ۔ اسلام آباد کی عائشہ فاطمہ بھی ایسے ہی بچوں میں سے جن میں شوق اور جذبات تو ہیں مگر یہ سب بیان کرنے کی قوت نہیں ہے ۔ عائشہ فاطمہ پیدائشی طور پر  سننے کی صلاحیت سے محروم ہے ، قوت سماعت نہ ہونے کے باعث وہ الفاظ بول بھی نہیں پاتی ۔ اسلام آباد سی ڈی اے اسپتال میں وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈ سے ایسے بچوں کے علاج کا آغاز کیا گیا تھا مگرنئی حکومت نے فنڈ ختم کر دیا تو والدین کو ننھی عائشہ کے مستقبل کی فکر ستانے لگی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچی کے علاج کیلئےاہل اقتدار کے دروازے کھٹکھٹائے مگر کہیں شنوائی نہ ہوئی ،عائشہ کے علاج پر وزیر اعظم فنڈ سے 12 لاکھ روپے لاگت آنا تھی، اب بچی کے علاج کے لئے 18 سے 20 لاکھ تک رقم درکار ہے۔ جس کا بوجھ برداشت کرنا والدین کے لئے ممکن نہیں ۔