Friday, April 26, 2024

قوالی کے بے تاج بادشاہ غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے چھببیس برس بیت گئے

قوالی کے بے تاج بادشاہ غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے چھببیس برس بیت گئے
April 5, 2020
کراچی (92 نیوز) قوالی کے بے تاج بادشاہ غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے چھببیس برس بیت گئے۔ غلام فرید صابری کی قوالیاں آج بھی لوگ نہیں بھولے۔ قوالی کے فن کو بام عروج تک پہنچانے والے حاجی غلام فريد صابری انیس سو تیس میں ہندوستان میں پیدا ہوئے اور 1946ميں  پہلی دفعہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی پڑھی جسے سننے والوں نے بے حد سراہا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عظیم فنکار نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔ 70 اور 80 کی دھائی میں غلام فرید صابری اور ان لے بھائی مقبول صابری کی جوڑی کا کوئی ہم پلہ نہ تھا۔ غلام فرید صابری جب محفل سماع سجاتے تو سننے والون پر سحر طاری ہو جاتا۔ ان کی قوالیاں پاکستانی اور بھارتی فلموں کا حصہ  بھی بنی۔ انہیں 1994 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 5 اپریل 1994ء کو قوالی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ اپنے مداحوں کو چھوڑ کر دنیائے فانی سے کوچ کر گیا لیکن آج بھی قوالی کا ذکر غلام فرید صابری کے ذکر کے بنا ادھورا ہے۔