Thursday, April 25, 2024

قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

   قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے
December 6, 2015
لاہور(92نیوز)اللہ ہی جانے کون بشر ہے جیسی زبان زدعام قوالی کے خالق و گائیک  معروف پاکستانی قوال عزیز میاں کو اپنے مداحوں بچھڑے 15 برس بیت گئے۔ تفصیلات کےمطابق عزیز میاں کا اصل نام عبدالعزیز تھا اور میاں ان کا تکیہ کلام جو ان کے نام کا حصہ بن گیا وہ 17 اپریل 1942 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے1947 میں پاکستان ہجرت کرکے لاہور میں سکونت اختیار کی استاد عبدالوحید سے فنِ قوالی سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی ادب اور اردو ادب میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں ۔ 1966میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر انعام و اکرام اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا، عزیز میاں قوال اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھےاس کے علاوہ انہوں نے علامہ محمد اقبال، صادق اور قتیل شفائی کا کلام بھی بارہا گایا۔ عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر، 2000 کو ایران کے دارالحکومت تہران میں یرقان کی وجہ سے ہوا  تاہم ان کی تدفین  ملتان  قبرستان میں کی گئی۔