Friday, April 26, 2024

قوآل کوم ٹیکنالوجی چرانے کے الزام سے بری، 173ملین ڈالر جرمانہ کالعدم

قوآل کوم ٹیکنالوجی چرانے کے الزام سے بری، 173ملین ڈالر جرمانہ کالعدم
August 2, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے قوآل کوم کمپنی کو ٹیکنالوجی چرانے کے الزام سے بری قرار دیتے ہوئے اس پر عائد 173ملین ڈالر جرمانہ بھی کالعدم کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وائرلیس چپ بنانے والی کمپنی پارکر وژن کے پارٹس استعمال کرنا قوآل کوم کیلئے صحیح تھا۔ اس فیصلے کے بعد نسڈاک میں پارکر وژن کے شیئرز 34فیصد گر گئے۔ پارکر وژن کے سی ای او جیفری پارکر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پارکروژن نے قوآل کوم پر 2006ءمیں اس کی ٹیکنالوجی چرانے کر سمارٹ فونز میں لگانے کا الزام لگایا تھا۔ پارکروژن نے حقوق کی خلاف ورزی پر ہرجانے کے طور پر 173ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ جون 2014ءمیں فلوریڈا کی ایک عدالت نے جیوری کے برخلاف قوآل کوم کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ پارکروژن کو 173ملین ڈالر حقوق کی خلاف ورزی پر ادا کرے۔ بعدازاں فیڈرل سرکٹ کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارکر وژن کی تین اپیلیں بھی خارج کر دیں۔