Monday, September 16, 2024

قندیل کی لاش کو دریا میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا تھا: ملزم وسیم کا انکشاف

قندیل کی لاش کو دریا میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا تھا: ملزم وسیم کا انکشاف
August 1, 2016
ملتان (92نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزم وسیم کے مطابق قندیل کی لاش کو دریا میں پھینکنے کا ارادہ تھا جس کے بعد واقعہ کو گمشدگی کا شبہ ظاہر کر کے بیرون ملک فرار ہونا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وسیم نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے بعد قندیل کی لاش کو حق نواز کے ساتھ مل کر دریا میں پھینک کر واقع کو گمشدگی کا واقعہ ظاہر کرنا تھا اور اسی دوران موقع پا کر بیرون ملک فرار ہو جانا تھا مگر قندیل کے گھر کی گلی میں ایک روز قبل ہی فوتگی ہوئی جس کے باعث رات گئے بھی گلی میں رش تھا جس کی وجہ سے لاش کو گاڑی میں منتقل نہ کر سکے اور یہ پلان فلاپ ہو گیا۔ ملزم وسیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔