Sunday, September 8, 2024

‘قندیل کو فیس بک پر ویڈیوز اور مفتی عبدالقوی کیساتھ تصویریں دیکھ کر قتل کیا’

‘قندیل کو فیس بک پر ویڈیوز اور مفتی عبدالقوی کیساتھ تصویریں دیکھ کر قتل کیا’
July 17, 2016
ملتان (92نیوز) ماڈل گرل قندیل کے قاتل بھائی وسیم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بہن کوغیرت کے نام پر قتل کیا جبکہ سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان اظہر اکرام نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قندیل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا اور اس کے دو ساتھیوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے مطابق اس نے اپنی بہن کا قتل اکیلے ہی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ قندیل بلوچ کا موبائل فون ریکور کرلیا گیا ہے اور مزیدتفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر ملزم وسیم نے کہا کہ قندیل کی ویڈیوز فیس بک پر آ رہی تھیں۔ خاص طور پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویریں آئیں جس کی وجہ سے اس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم نے کہا کہ اس نے قندیل کو پہلے نشہ آور گولی کھلائی پھر گلا دبا کر مار دیا۔ ملزم وسیم کے مطابق اسے اپنی بہن کے قتل پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ ماڈل قندیل بلوچ کو آج ڈیرہ غازی خان میں آبائی گاو¿ں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔