Friday, April 26, 2024

قندیل قتل کیس  : مفتی قوی سمیت چار افراد کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول

قندیل قتل کیس  : مفتی قوی سمیت چار افراد کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول
September 9, 2016
ملتان(92نیوز)قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،مقتولہ قندیل اور مفتی عبدالقوی سمیت چار افراد کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  مفتی عبدالقوی کو قندیل بلوچ نے معذرت کے 10 پیغام بھیجے، دونوں کا آخری رابطہ  بائیس  جون کی شام چھے بجے ہوا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کے سعودی عرب  میں مقیم بھائی عارف نے ملزم وسیم سے  اکیس  جون جبکہ اپنے رشتہ دار حق نواز سے  تئیس  جون کو شام ساڑھے پانچ بجے رابطہ کیا رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے بھائی   عارف نےقندیل  کو قتل  کرنے کے لئے  ملزم وسیم کو  آخری کال کی تھی۔