Monday, September 16, 2024

قندیل قتل کیس : عبد القوی کے موبائل فونز کا فرانزک ٹیسٹ‘ جلد گرفتاری متوقع

قندیل قتل کیس : عبد القوی کے موبائل فونز کا فرانزک ٹیسٹ‘ جلد گرفتاری متوقع
August 16, 2016
ملتان (92نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں پیشرفت۔ پولیس نے مفتی عبدالقوی کے دو موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے ہیں جبکہ مفتی قوی کو بھی حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پر مفتی عبد القوی کو مقدمے میں نامزد کیا تھا جس کے بعد پولیس نے مفتی عبد القوی کے دونوں موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کا موبائل فون پانی میں گرنے سے خراب ہو گیا تھا۔ ادھر پولیس ذرائع کے مطابق مفتی قوی کو جلد حراست میں لے کر پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کا فیصلہ پولیس حکام نے کر لیا ہے۔