Sunday, September 8, 2024

قندیل بلوچ کے قتل کے بعد انہیں رویت ہلال کمیٹی میں دوبارہ شامل کر لیا جائے گا  : مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ کے قتل کے بعد انہیں رویت ہلال کمیٹی میں دوبارہ شامل کر لیا جائے گا  : مفتی عبدالقوی
July 18, 2016
ملتان(92نیوز)مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ قندیل بلوچ  کے قتل کے بعد انہیں رویت ہلا ل کمیٹی میں دوبارہ شامل کرلیا جائے گا،قندیل بلوچ کے قتل پر یقین نہیں آیا تھا،ان کے ذکر پر آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد عبدالستار ایدھی کو بھرپور قومی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کیا گیا،ایدھی صاحب کی طرح ہر شخص اپنا جسم عطیہ کر دے تو پاکستان میں کوئی بھی نابینا نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ  جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کی جا سکتی ہے۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے قتل کی اطلاع ملی تو یقین نہیں آیا،قندیل کا ذکر آئے تو آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ قندیل نے مجھے کہا کہ عمران خان سے میری ملاقات کروائی جائے جس پر میں نے عید کے بعد ان کی ملاقات کروانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا کہ قندیل کی موت کے بعد وزارت مذہبی امور نے مجھ سے رابطہ کیا ہے،امید ہے مجھے جلد میری سابقہ پوزیشن پر بحال کردیا جائیگا۔