قندیل بلوچ کے قتل کے بعد اسکےخاندان کے کسی فرد نے رابطہ نہیں کیا : مفتی عبدالقوی
ملتان(92نیوز)مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کے بعد اُس کے خاندان کے کسی فرد نے اُن سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ اُس کے خاندان کے بارے میں جانتے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق مفتی عبدالقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کے بعد اس کے خاندان کے کسی فرد نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی میں اس کے خاندان کے بارے میں جانتا ہوں ۔
مفتی قوی کا مزید کہنا تھا کہ آج جس عبدالباسط کا تعلق اُن کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے وہ اُسےبھی نہیں جانتے ۔