Sunday, September 8, 2024

قندیل بلوچ کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

قندیل بلوچ کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف
July 16, 2016
ملتان (92نیوز) معروف ماڈل قندیل بلوچ کو ملتان میں قتل کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قندیل کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا جبکہ ان کے گلے پر ناخن کے نشانات بھی ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل قندیل بلوچ نے چھ سال سے ملتان کے علاقے مظفرآباد میں کرائے کا مکان لے رکھا تھا جہاں قندیل بلوچ کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر معروف ماڈل کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا اور انکے گلے پر ناخنوں کے نشانات ہیں جبکہ باقی جسم پر کوئی نشان نہیں ہے۔ قندیل بلوچ کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں اس بات کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہیں نشہ آور شے پلائی گئی۔ قندیل بلوچ کے جسم کے مختلف حصوں کے اجزاءمزید تجزیے کے لیے لاہور لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔