Sunday, September 8, 2024

قندیل بلوچ کا ’عاشق‘ شادی کی دستاویزات اور بچہ منظرعام پر لے آیا

قندیل بلوچ کا ’عاشق‘ شادی کی دستاویزات اور بچہ منظرعام پر لے آیا
July 13, 2016
مظفرگڑھ (92نیوز) ماڈل قندیل بلوچ کا شوہر مظفرگڑھ کا عاشق حسین منظر عام پر آ گیا۔ 92نیوز نے نکاح نامہ اور دارالامان کی دستاویزات حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی عاشق حسین سے قندیل بلوچ نے بائیس فروری دو ہزار آٹھ میں شادی کی۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصولہ دستاویزات کے مطابق نکاح نامے پرفوزیہ عظیم ولد محمد عظیم قوم ماہڑہ سکنہ شاہ صدر دین ڈی جی خان اور عمر 20 سال درج ہے۔ qandeel1   ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ شادی کے بعد شوہر کے ساتھ رہائش پذیر رہیں اور ایک بچے کی ماں بھی ہیں۔ قندیل نے کالج میں داخلہ نہ کرانے اور رہائش کیلئے کوٹھی لے کر نہ دینے پر شوہر کو چھوڑا اور ڈیرہ غازی خان کے دارالامان سے ملتان کے دارالامان میں ڈیرہ ڈال لیا۔ خیال رہے کہ دارالامان میں رہائش پذیر قندیل بلوچ کے ساتھ اس کا بچہ بھی تھا جسے بعدازاں خاوند کے حوالے کر دیا اور خود ایک نئی زندگی کی شروعات کرنے کی ٹھان لی۔