Saturday, May 18, 2024

قندیل بلوچ قتل کیس،مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور کر لی گئی

قندیل بلوچ قتل کیس،مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور کر لی گئی
November 14, 2017

ملتان (92 نیوز) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی 26 روز بعد سن لی گئی۔ عدالت نے 2 لاکھوں روپے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

ملزم مفتی عبدالقوی 13 روز سے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل کی ہوا کھا رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ  13 روزہ جسمانی ریمانڈ  سے بھی گزر چکے ہیں۔

ملزم مفتی عبدالقوی کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی اور 3 بار درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کے بعد آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وکلاء کے دلائل کے بعد  انکی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔